منگل , جولائی , 7 , 2020

نیب بعض جگہوں پر اختیارات سے تجاوز کرتا ہے، پشاور ہائی کورٹ

پشاور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ نیب بعض جگہوں پر اپنی اختیارات سے تجاوز کرتا ہے۔

ہائی کورٹ میں نیب کی جانب سے گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پٹواری عمران اللہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ ریلوے کی زمین بیچنے کے الزام میں نیب نے عمران اللہ پٹواری کو گرفتار کیا، ملزم کو نوتھیہ صدر میں ریلوے کی زمین بیچنے پر گرفتار کیا لیکن اس پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔

نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ پٹواری نے غلط رپورٹ دی تھی، ریلوے نے شکایت کی تھی جس پر گرفتار کیا گیا۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ کسی کے خلاف کمپلینٹ آئے تو پھر آپ اس کے پیچھے پڑجاتے ہیں۔ جسٹس اکرام اللہ نے ریمارکس دیے کہ نیب بعض جگہوں پر اپنی اختیارات سے تجاوز کرتا ہے، پٹواری کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی ہو سکتی ہے اس حوالے سے قانون واضح ہے۔
عدالت نے پٹواری عمران اللہ کی 5 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

Check Also

Priyanka Chopra takes U-Turn

پریانکا چوپڑا نے لیا یو ٹرن ، جنگ کی بجائے امن کی بین بجانے لگی

لاس اینجلس :  بالی وڈ کی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر پریانکا چوپڑا نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے