منگل , جولائی , 7 , 2020

نیویارک: اپنے گھروالوں کا خیال رکھنا آپ کو مرض سے دور رکھنے کا باعث ہے

ایک نئی ایجاد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک انسان کو اس کے گھر والوں کی طرف سے ملنے والا پیار و محبت، خیال رکھنا انسان کو کئی نفسیاتی فائدے دینے کے علاوہ کئی امراض سے بچاتا بھی ہے۔ اسی طرح اپنے اہلِ خانہ سے خوشی اور طمانیت کا احساس بھی کئی بیماریوں کو آپ سے دور رکھتا ہے یہاں تک کہ جان لیوا امراض بھی آپ کے پاس نہیں آتے۔

 

اس تحقیق میں 3000 سے زیادہ لوگوں کا 1995ء سے 2014ء تک جائزہ لیا گیا جس کے شروع میں لوگوں کی درمیانی عمر 45 سال تھی۔ اس پورے 19 سال میں لوگوں سے تین بار پوچھا گیا کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے علاوہ اپنے رشتے داروں سے کیسا رویہ رکھتے ہیں؟ دوسری طرف ان سے سردرد سے لے کر فالج تک تمام معلمومات حاصل کی گئیں۔

یہ بھی دریافت کیا گیا کہ آپ کے والدین، بہن بھائی، پھوپھی، خالہ، چاچا، چاچی اور نانا یا دادا کے گھر والوں کا آپ کے گھر آنے کا دورانیہ کتنا ہے؟ یا آپ ان کے پاس کب کب جاتے ہیں؟ پھر اہلِ خانہ کی تنقید، جھگڑوں اور منفی رویوں کے بارے میں بھی سوالات کیے گئے۔

معلوم ہوا کہ خاندانی چپقلش دونوں اطراف کے لوگوں میں بیماریوں اور دیرینہ جسمانی عارضوں کی وجہ ثابت ہوئی جبکہ خوشگوار اور قربت والے خاندان ہر لحاظ سے ان سے بہتر ثابت ہوئے۔

اس ریسرج سے ایک اہم بات یہ بھی سامنے آئی کہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑے اور طلاق بھی جسمانی اور نفسیاتی امراض کی جڑ بن سکتی ہے۔ اسی طرح گھریلو تناؤ بھی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے لیکن اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

یہ تحقیق امریکا میں پوردا یونیورسٹی میں ہوئی ہے جسے جسمانی نفسیات کی ماہر پیٹریشیا تھامس اور ان کے ساتھیوں نے انجام دیا ہے۔  پیٹریشیا تھامس کے مطابق یہ تحقیق خواب سے جگانے کے لیے کافی ہے کہ خاندانی امور ہماری صحت کو کس طرح اچھا یا برا بناسکتے ہیں۔

Check Also

Social media impacting teenager's health

سوشل میڈیا بچوں کے لیے نقصان دہ ثابت

سڈنی : سکول جانے والے 1000 بچوں کا مطالعہ کیا گیاہے جس میں یہ ظاہر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے