منگل , جولائی , 7 , 2020

مقبوضہ کشمیر میں اسلامی چینلز بند

سری نگر: بھارتی حکومت نے  کشمیر میں مسلم ممالک کے ٹی وی چینلز پر پابندی لگا دی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی احکام نے کیبل آپریٹرز کو پاکستان، ترکی، ملائیشیا، سعودی عرب اور ایران کے چینلز کو کیبل پر دیکھنے سے روک دیا ہے۔ اس کے بعد بھارتی حکومت کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا کہ یہ اُنہوں نے صرف امن کو قائم رکھنے کے لیئے کیا ہے۔

منسٹری آف انفارمیشن و نشریات کے جوائنٹ سکریٹری وکرم سہائے نے کیبل آپریٹروں سے کہا ہے کہ مسلم ممالک حاض طور پر ایران، ترکی اور ملائیشیا کے چینلز نشر کرنا قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔

ان چینلز میں سعودی عرب کے عربی چینل، ترکی کا ٹی آر ٹی، ایران کا سحر ٹی وی اور پریس ٹی وی شامل ہیں۔ بھارتی حکام نے ملائیشیا کے چینلز نشر نہ کرنے کا بھی کہا ہے۔

بھارت نے  5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے وہاں اپنا ناجائز قبضہ کیا جس کے بعد سے وہاں حالات بے حد سنگین ہیں اور کرفیو نافذ ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکی اور ملائیشیا نے ڈٹ کر کشمیریوں کے حق میں حمایت کی جس کی وجہ سے اس کے بعد سے بھارت کے ان ممالک سے تعلقات خراب ہوگئے۔

Check Also

Iraq Protest Firing

عراق میں کشیدگی مسلح شخص کی جانب سے حکومت مظاہرین پر فائرنگ ، 20 افراد ہلاک ، 60 زخمی

بغداد: عراق میں حکومت کے خلاف مظاہرین پر مسلح افرادکی جانب سے فائرنگ ،جس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے