منگل , جولائی , 7 , 2020

شاہین ون میزائل تجربہ کامیاب

راولپنڈی: پاکستان نے ہر طرح کے جنگی سامان لے جانے والے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا  “ٹویڑ  پر  ٹویٹ کر کے بتایا کہ پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل اس قابل ہے کہ ہر قسم کے جنگی سامان کو باآسانی 650 کلو میٹر تک لے جا سکتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کہا کہ اس تجربے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ وہ  دفاعی صلاحیت برقرار رکھیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بیان دیا کہ شاہین ون زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے اور میزائل کا یہ تجربہ پاک فوج کی ٹریننگ کا حصہ ہے، ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن، چیئرمین نیسکام اور ان کے علاوہ احکام نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

Check Also

PM condemns newphew's involvement in PIC's attack

وزیر اعظم کی اپنے بھانجے کی لاہو ر ہسپتال حملے میں شامل ہونے پر شدید مذمت

اسلام آباد : معاون خصوصی وزیر اطلاعات فردوس عاشق کامیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے