منگل , جولائی , 7 , 2020

ہمایوں سعید کا ساتھی اداکار حمزہ علی عباسی کے بارے میں تبصرہ

کراچی: ہمایوں سعید نے حمزہ علی عباسی کو ان کی زندگی کی نئ شروعات پر مبارکباد  پیش کی، اور کہا کہ اللہ تعالی ان کو ثابت قدم رکھے۔

اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوۓ کچھ روز قبل حمزہ علی عباسی نے یہ انکشاف کیا کہ وہ اپنی باقی زندگی اسلام کے طور طریقوں پر گزارنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا وقت اسلام کی اشعاعت میں گزارنا چاہتے ہیں۔  اور اس کام کے لۓ وہ گاہے بگاہے یوٹیوب پہ وڈیوز اپ لوڈ کرتے رہیں گے۔

اپنے مستقبل کے مقاصد بتاتے ہوۓ انہوں نے کہاکہ اس ویڈیو کو  ہر گز پبیسٹی  اسٹنٹ نہ سمجھا جاۓ۔ آگے چل کر حمزہ  بس انہی پراجیکٹس کا حصہ بننا چاہتے ہیں جن میں غیر اخلاقی عنصر نہ ہو۔اندسٹری میں رہتے ہوۓ دین کی راہ میں چلنا بہت مشکل ہے کیونکہ آپکو ہر طرح کا کام کرنے کو کہا جا سکتا ہے حمزہ نے اس فیصلےکی  یہ وجہ بتائی۔

جب یہ خبرانٹر نیٹ پہ وائرل ہوئی تو مختلف لوگوں نے سوشل میڈیا سائیڈ ‘ٹوٹر’ پر اپنی راۓ کا اظہار کیا۔ ایسے میں حمزہ علی عباسی کے دوست اور پاکستان کے مایاناز  پروڈیوسر ، ہمایوں سعید نے اپنے دوست کا حوصلہ بڑھاتے ہوۓ اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی حمزہ کو اس فیصلے پر ڈٹے رہنے کی توفیق عطافرماۓ۔

Check Also

Priyanka Chopra takes U-Turn

پریانکا چوپڑا نے لیا یو ٹرن ، جنگ کی بجائے امن کی بین بجانے لگی

لاس اینجلس :  بالی وڈ کی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر پریانکا چوپڑا نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے