منگل , جولائی , 7 , 2020

ڈیوس کپ پاکستان سے باہر منتقل کرنے پر اعصام الحق کا ایونٹ سے بائیکاٹ

[Spider_Calendar id=”1″ theme=”13″ default=”month” select=”month,”]

لاہور:  بھارتی اثرورسوخ پر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے  ڈیوس کپ مقابلے میں پاکستان سے باہر منتقل کرنے پر ٹینس اسٹار اعصام الحق نےایونٹ کا بائیکاٹ کردیا۔

ستارہ امتیاز پانے والے اعصام ال
حق نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ کے نام خط میں کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کو وجہ بناکر ڈیوس کپ ٹائی کو کسی دوسرے ملک میں کرنا سراسر غلط قدم ہے۔ پاکستان میں بہت سے بھارتی شہری کرتار پور  اور بہت سے مختلف جہگوں پر آرام سے گھوم رہے ہیں، کسی بھی بھارتی کو سیکیورٹی کی طرف کوئی مسئلہ نہیں پیش آیا۔

اعصام الحق نے اپنی بات پر زور ڈالتے ہوئے مزید کہا  کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم لاہور آکر کافی بار کھیل چکی ہے، اس کے علاوہ بنگلا دیش کی ٹیمیں کئی مختلف شہروں میں کھیل چکی ہیں، برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد ، لاہور اور کئی پاکستانی مقامات کی سیر کرچکا ہے، ہالینڈ کی وزیر اعظم پاکستان آرہی ہیں، ایسے میں آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے کہنے پر مقابلے بیرون ملک منتقل کردینا پاکستانی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔

ٹینس اسٹار نے خط میں کہا کہ اگر اس فیصلہ پر غور نہ کیا گیا تو میں اس ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہونگا، میں نے ہمیشہ پاکستان کے نام اور عزت کے لیئے کھیلہ ہےاس لیے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے اس دہرے معیار اور بھارت دوست رویے پر آواز بلند کررہا ہوں۔

 ڈیوس کپ ٹورنامنٹ 29 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہونا تھا جس میں بھارتی ٹیم کو یہاں آکر کھیلنا تھا اسی وجہ سے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے پریشر میں آکر اسے اب دوسرے ملک یعنی بھارت میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Check Also

Squash Tournamet starts in Islamabad

اسلام آباد میں کھیل کے میلے سج گئے

لاہور : اسلام آباد میں اتوار کو عالمی سکواش میلہ سجنے کی تیاری مکمل ،مردوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے