اتوار , جنوری , 19 , 2020

کیا آپ تیماردار ہیں؟ اپنا بھی خیال رکھیں!

Depression

نیو یارک : نفساتی ماہرین کی تحقیق کے مطابق اگر آپ کسی بیمار کا خیال رکھ رہے ہیں  تو آپ کو خود بھی شدید احتیاط کی ضرورت ہے کیو ں کہ اس سے بہت  سی بیماریاں یعنی ڈپریشن اور اضطراب جیسے مرض کا خطرہ  لا حق ہو سکتا ہے۔

رواں سال نیو یارک میں ہونے والی ریسرچ کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی ایسا شخص جو کسی بیمار کا خیال رکھ رہا ہے تو اس کو اپنا خیال رکھنے کی بھی اشد ضرورت ہے کیونکہ تیمارداری کرنے والے کی صحت پہ بھی برا اثر پڑ سکتا ہے ۔

تحقیق کے مطابق مسلسل تیمارداری کرنے والے افراد میں 40 سے 70 فیصد ڈپریشن کے خدشات دیکھے گئے ہیں  اور 20 سے 25 فیصد تیماردار افراد ڈپریشن کا شکار ہو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ بات بیمار اور تیماردار رونوں کے لیے ضروری ہے۔

جب آپ اپنا خیال رکھنے کے لیے کچھ وقت نکالتے ہیں تو یہ خود غرضی نہیں بلکہ اس سے آپ میں اپنے پیاروں کا خیال رکھنے کی قوت اور طاقت آتی ہے ۔ ڈاکٹر ویسولیوس لاتو ساکس  جو نیویارک سٹی  کے گر یسی اسکوائر  ہاسپٹل میں نفسیاتی معالج ہیں  ان کے مطابق "تیماردار کا اپنی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے”

جو لوگ کافی لمبے عرصے تک تیمارداری کرتے ہیں وہ اعصابی تناؤ کا شکار ہو جاتے  ہیں  جس سے ان کو سر درد، ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض لا حق ہو جاتے ہیں۔ حال ہی میں ان بیماریوں میں ذیابیطس اور موٹاپے کی بیماریاں بھی سامنے آئی ہیں۔ اس لیے اگر آپ تیماردار ہیں اور آپ کو ذرا سا بھی اعصابی تناؤ محسوس ہوا ہے تو جلد ازجلد کسی اچھے معالج سے رابطہ کریں۔

بدقسمتی سے پاکستان میں اس  بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا ہے ۔  پاکستان میں اس حوالے سے صرف ایک ہی مطالعہ سامنے آیا ہے جس میں "جرنل آف پاکستان سائیکیا ٹرک سوسائٹی ” کے ششماہی  تحقیقی مجلس کے شمارے  جنوری تا جون2010 میں شائع ہوا ۔ صرف 100 تیمارداروں کے تجزیہ کےبعد ڈپریشن اور اینگژائٹی کے مسائل بیان کیےگئےہیں۔

Check Also

Social media impacting teenager's health

سوشل میڈیا بچوں کے لیے نقصان دہ ثابت

سڈنی : سکول جانے والے 1000 بچوں کا مطالعہ کیا گیاہے جس میں یہ ظاہر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے