منگل , جولائی , 7 , 2020

مشہور گلوکارہ غینی خالد نواز شریف کی تنقید پر سخت برہمی کا نشانہ

Pop Singer Annie Khalid tweets about ex PM Nawaz Sharif

کراچی: گانا "ماہیا” سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی گلوکارہ عینی خالد  میاں نواز شریف پہ ٹوئٹ کی وجہ سے کافی لوگوں کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

رواں مہینے میں لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو علاج معالجے کےلیے لندن جانے کی اجازت دے دی جس پر پاکستان کی عوام سمیت  معروف شخصیات نے برہمی کا اظہار کیا جن میں شیف گلزار اور کرکٹر محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔ ان کے سمیت بہت سے لوگوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کی وہ عوام جو غریب اور بیمار ہے کیا یہ ان کے ساتھ زیادتی نہیں ؟

بہت سے لوگو ں کے نزدیک نواز شریف کا باہر جانا کڑوڑوں پاکستانیوں کے ساتھ زیادتی ہے ۔

اجازت ملنے کے بعد میاں نواز شریف کی لندن جاتے ہوئے ایئر ایمبولینس اور بغیر وہیل چییر جہاز کی سیڑھیاں چڑھنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پہ وائرل ہوئیں  جس پہ متعدد لوگوں نے سوال اٹھائے  اور یہ بات بھی زیربحث رہی۔

مگر حال ہی میں گلوکارہ عینی خالد کی ٹو‏ئٹ منظرعام پہ آئی جس پہ انھوں نے  ٹوئٹر پہ نواز شریف کی تصویر کی نمائش کرتے ہوئے کہا کہ "جب آپ بیماری کی دھمکی دے کر ملک سے باہر جائیں مگر شاپنگ کرنا آپ کی زندگی ہو”

تاہم عینی خالدکی اس ٹوئٹ پہ بہت سے لوگوں نے ان کو تنقید کا نشانا بنایا ہے ۔ بہت سے ٹوئٹر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تصویر تین سال پرانی ہے اور یہ  پبلیسٹی کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے والی تصویر تین سال پرانی ہے  اور میا ں نوازشریف لندن کے ایک شاپنگ سینٹر میں گھومتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

Check Also

Priyanka Chopra takes U-Turn

پریانکا چوپڑا نے لیا یو ٹرن ، جنگ کی بجائے امن کی بین بجانے لگی

لاس اینجلس :  بالی وڈ کی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر پریانکا چوپڑا نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے