منگل , جولائی , 7 , 2020

ماہرہ خان نے اپنی اسمارٹنس کا راز افشاں کر دیا، من پسند، موٹا نہ کرنے والا کھانا بتا دیا

Mahira Khan reveals her dieting secret

کراچی: ڈرامہ سیریل "ہمسفر "، صدقے تمہارے ” اور ” بن روئے ” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے کھانے کے حوالے سے پریشان افراد کو اس کا حل بتا دیا ۔

اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کا شمار پاکستان سمیت دنیا بھر کی خوبصورت ترین خواتین میں ہوتا ہے ۔ ماہرہ خان کے مداح نہ صرف پاکستان میں ہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی ان کےکافی  مداح ہیں۔

سوشل میڈیا  اور  دوسرے  پلیٹ فارمز پر لوگوں کے سوالات ہیں کہ ماہرہ خان اتنی اسمارٹ کیسے ہیں آخر یہ کون سی ڈائٹنگ کرتی ہیں جس کا ماہرہ خان نے جواب دے دیا۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار و ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ کے کوگنک شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ماہرہ خان نے اس بات سے راز اٹھایا کہ وہ اتنی اسمارٹ اور خوبصورت کیسے ہیں ۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ آج تک اپنے والدکی نصیحت پہ عمل کرتی ہیں۔ ان کے والد کا کہنا تھا کہ ” جب کھانا خوشی سے بنتا ہے اور انسان خوشی سے کھاتا ہے تونہ اس کو کوئی بیماری ہوتی ہے اور نہ وہ موٹا ہوتا ہے ، اور انسان کو کبھی بھی کھانے کے حوالے سے منفی سوچ نہیں رکھنی چاہیے”۔

Check Also

Priyanka Chopra takes U-Turn

پریانکا چوپڑا نے لیا یو ٹرن ، جنگ کی بجائے امن کی بین بجانے لگی

لاس اینجلس :  بالی وڈ کی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر پریانکا چوپڑا نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے