ہفتہ , مئی , 30 , 2020

شاہدخاقان اور مفتاح اسماعیل قانونی شکنجے میں، ایل این جی ریفرنس میں نام آگیا

اسلام آباد:  نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان اور سابق مشیر مفتاح اسماعیل سمیت 10 ملزمان کے خلاف ایل ین جی ریفرنس دائر کر دیا۔

اسلام آباد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شاہد خاقان کے کیس کی سماعت کی ۔ شاہد خاقان کے خلاف نیب نے اختیارات کے غلط استعمال کے بنا پر ایل این جی ریفرنس دائر کی تھی جن میں 10 ملزمان سمیت مفتاح اسماعیل بھی شامل ہیں۔

نیب کے مقدمے کے مطابق ملزمان نے مارچ 2015 سے ستمبر 2019 تک ایک کمپنی کو قومی خزانے سے 21 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا ۔ جس سے قومی خزانے کو 2029 تک نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صرف یہ نہیں بلکہ اس سے عوام پر گیس بل کی مد میں 15 سال تک 68 ار ب کا بوجھ پڑے گا۔ نامزد ملزمان میں پی ایس او کے سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق ، چیئرمین اینگرو گروپ حسین داؤد اور سابق سیکرٹری عابد سعید شامل ہیں ۔

عدالت نے دونوں ملزمان شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے جو ڈیشنل ریمانڈکے لیے 16 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔

Check Also

PM condemns newphew's involvement in PIC's attack

وزیر اعظم کی اپنے بھانجے کی لاہو ر ہسپتال حملے میں شامل ہونے پر شدید مذمت

اسلام آباد : معاون خصوصی وزیر اطلاعات فردوس عاشق کامیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے