ہفتہ , مئی , 30 , 2020

امریکہ میں 12 ہلاکتیں، ایک دن میں دو طیارے زمین بوس

Planes crashed in USA

ٹیکساس/ جنوبی ڈیکوٹا : پچھلے جوبیس گھنٹوں میں امریکہ میں دو مسافر طیارے گر کے تباہ ہو گئے ، ان مسافروں میں بچے بھی شامل تھے ۔

بین الااقوامی خبر کے مطابق امریکہ کی دو بڑی ریاستوں میں دو بڑے واقعے پیش آئے ہیں جس میں دو مسافر طیارے بیک وقت زمین بوس ہو گئے ۔ ان طیاروں میں بڑوں سمیت بچے بھی شامل تھے۔دونوں طیاروں میں موجود خاندان امریکہ کے بڑے تاجر خاندان تھے۔ جن میں 12 افراد خالق کائنات سے جاملے۔

پہلا انجن والا مسافر طیارہ امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر انٹونیو ہنگامی لینڈنگ کے باعث پائلٹ سے بے قابو ہو گیا اور زمین سے جا ٹکرایا جس کی وجہ سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور طیارے میں موجود تین افراد موقعے پہ ہلاک ہو گئے۔

جبکہ دوسرا طیارہ جنوبی ڈکوٹا میں ادویات اور صحت عامہ کے مشہور بزنس مین کے خاندان کے زیر استعمال تھا ۔ طیارہ پی سی -12 بھی انجن کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں موجود 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے طیاروں کے حادثے کے بارے میں تحقیق کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

امریکہ میں ایسے طیاروں کے حادثے معمول کی بات بن چکی ہے جبکہ کچھ طیارے اپنی مدت پوری کر چکے ہیں پھر بھی عوام کے استعمال میں ہیں۔

Check Also

Lawyers go on strike

وکلا کا ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان، ساتھی وکیلوں کی رہائی کا مطالبہ

کراچی: آل پاکستان بار ایسوسی ایشنز کا جمعہ کے روز عدالتوں کا بائیکاٹ کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے