منگل , جولائی , 7 , 2020

گلوکار علی ظفر بھی کرکٹ کے شوقین نکلے، شعیب اختر کا چیلنج بھی قبول کر لیا

Ali Zafar accepts Shoaib Akhter's cricket challenge
Ali Zafar failed to challenge fast bowler Shoaib Akhtar

لاہور : پاکستان کے فاسٹ بولر اور نامور کھلاڑی شعیب اختر اور معروف اداکارو گلوکار علی ظفر کے درمیان ٹوئٹر پہ ہونے والے دلچسپ مکالمے نے سب کو محظوظ کیا ۔

رواں ہفتے کے شروع میں ٹوئٹر پہ شعیب اختر اور علی ظفر کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو سے نہ صرف ان کی دوستی ظاہر ہو‏ئی بلکہ یہ ٹوئٹس بہت سے نیوز چینلز کی زینت بھی بنی اور مداح بھی دلچسپی لیتے رہے۔

شعیب اختر نے علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "سنا ہے تو بہت بڑا کرکٹر ہے ؟جس کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ سنا ہےبڑی بالنگ کرواتے ہیں آپ؟ گفتگو کو مزید بڑھاتے ہوئے  شعیب اختر نے کہا کہ” ٹائم اور جگہ بتا اور ایک بال بھی چھو کر دکھا "۔

جس کے جواب میں علی ظفر نے ٹوئٹر پہ ایک تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے کہا کہ ” گراؤنڈ میں کھڑا ہوں ایک بال میں بھی 172 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کر کے دکھاؤں گا”۔

گفتگو کے اختتام پہ شعیب اختر نے کہا کہ "پریکٹس کر لے راکسٹار ، جلد ملتے ہیں”

Check Also

Priyanka Chopra takes U-Turn

پریانکا چوپڑا نے لیا یو ٹرن ، جنگ کی بجائے امن کی بین بجانے لگی

لاس اینجلس :  بالی وڈ کی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر پریانکا چوپڑا نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے