منگل , جولائی , 7 , 2020

پاکستان ا سٹاک ایکسچینج ایک با ر پھر صفحے اول پر

Pakistan Stock Exchange rated best

کراچی :  امریکی ڈیٹاو میڈیا کمپنی بلومبرگ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار۔

بلومبرگ کمپنی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 ماہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بہترین کارکردگی کی وجہ سے ترقی کی راہ پہ گامزن ہے ۔ ان تین ماہ میں امریکی ڈالر کے تناظر میں 36 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس دنیا کے دیگر انڈیکسسز میں شامل ہو گیا ۔

پاکستان کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے منگل کے روز اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 6 سال کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری ہوئی ہے۔ نومبر 2019 کےدوران 14 اعشاریہ9 فیصد کا ریکارڈ کیا گیا جبکہ 2016 سے اب تک مجموعی طور پر انڈیکس میں 10500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔

مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط ریلی اور بہترین کارکر دگی سرمایہ کاروں کا اعتماد ظاہر کرتی ہے اور اس اعتماد کے پیچھے موجودہ حکومت کی معاشی پالیساں شامل ہیں۔

نیکسٹ کیپیٹل کے میینجنگ ڈائریکٹر مزمل اسلم نے ایکسپریس ٹریبیون کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ رواں سال اگست کے وسط سے یکے بعد دیگرے اچھی خبروں سے سرمایہ کاروں میں اعتماد کی لہر دوڑی ہے  ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ آئل مارکیٹنگ اور سیمٹ سمیت کئی سیکٹر میں انفرادی اسٹاک 200 فیصد تک ریکوری ہوئی ہے۔

یہاں واضح رہے کہ ماہرین کے مطابق رواں سال اگست 2019 میں مارکیٹ انڈیکس 28000 پوائنٹس کے ساتھ 4 سال کی کم سطح پہ چلا گیا تھاجبکہ اس سال آرمی چیف کی توسیع کی وجہ سے مارکیٹ میں بہتری رونما ہوئی ہے۔ اس سال نومبر میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی معاشی پالیسی اور جاری اصلاحات پر اطمینان کا اظہارکیا۔

Check Also

New tax policy announced

فکسڈ ٹیکس اسکیم ، شناختی کارڈ کی پابندی عائد

اسلام آباد :سینٹ کی قا‏ئمہ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے اجلاس ہو ا جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے