ہفتہ , مئی , 30 , 2020

وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ موخر

PM Imran requests court

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی عدالت سےبریت  درخواست پر پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ۔

جج راجہ جواد عباس نے اسلام آباد انسداددہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی وی حملہ اور پارلیمنٹ کیس کی سماعت کی اور  کیس کی سماعت کے دوران ہی وزیراعظم کی درخواست پر فیصلہ موخر کر دیا گیا۔

جج راجہ جواد عباس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے پہلے بھی کئی ملزمان نے بریت کی درخواست کی ہے مگر درخواست کے با وجود کئی ملزمان حاضری کے لیے پیش نہ ہو سکے جس کی وجہ ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے پڑے۔ یہ سینکڑوں کارکنوں کا کیس ہے جس کی پیروی فیصل چوہدری کر رہے ہیں ۔ یہ ممکن نہیں ہے کہ باقی ملزمان کی درخواست کے باوجود صرف عمران خان کی درخواست پہ فیصلہ کیا جائے۔

2014 میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے ن لیگ کی حکومت کے خلاف دھرنے دیے تھے ۔ جن میں صدرمملکت عارف علوی بھی نامزد تھے۔

Check Also

PM condemns newphew's involvement in PIC's attack

وزیر اعظم کی اپنے بھانجے کی لاہو ر ہسپتال حملے میں شامل ہونے پر شدید مذمت

اسلام آباد : معاون خصوصی وزیر اطلاعات فردوس عاشق کامیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے