ہفتہ , مئی , 30 , 2020

امریکی نیوی اہلکار کی پرل ہاربر پر فائرنگ 2 افراد زخمی، بھارتی آرمی چیف محفوظ

US Navy officer injures fellow soldiers

ہونولولو: امریکہ کی مشہور ریاست ہوائی میں ایک واقع پیش آیا جس میں بحر ی فوجی اڈے پر موجود 2 افراد ہلاک اور 1 شخص زخمی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی نیوی پرل ہاربر کے اہلکار نے اچانک امریکی محکمہ دفاع کے سویلین ملازمین پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کے بعد نیوی اہلکار نے خود کو بھی گولی مار دی۔جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہے جب کہ 1 شخص زخمی ہے جس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

فی الحال حملے کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ہے اور ابھی واقعے کی تحقیق جاری ہے ۔ جبکہ پرل ہاربر پر واقعے کے بعد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔ پرل ہاربر پر فائرنگ کے دوران بھارتی فضائیہ کے سربراہ ، آر کے ایس بھددریہ اور چند بھارتی اہلکار بھی موجود تھے مگر وہ محفوظ رہے ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ائیر چیف پیسیفیک ائیر فورس چیفس کانفرنس میں شرکت کے لیے ہوائی میں موجود تھے اور علاقائی سیکیورٹی امور پر بات چیت کے لیے پرل ہاربر کا دورہ کر رہے تھے۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ پرل ہاربر پر7 دسمبر 1941 کو جاپانی  فضائیہ نے حملہ کیا تھا جس سے 8 بحری امریکی طیارے اور 188 طیارے تباہ ہو گئے تھے جبکہ 9 بحری جہاز وں کو نقصان پہنچا اور 203 امریکی فوجی ، 68 شہری جاں بحق ہو گئے۔

Check Also

Iraq Protest Firing

عراق میں کشیدگی مسلح شخص کی جانب سے حکومت مظاہرین پر فائرنگ ، 20 افراد ہلاک ، 60 زخمی

بغداد: عراق میں حکومت کے خلاف مظاہرین پر مسلح افرادکی جانب سے فائرنگ ،جس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے