اتوار , جنوری , 19 , 2020

پی ایس ایل سیزن 5 کا آغاز کھلاڑیوں کی جمعے کے روز آمد متوقع

PSL Season 5

لاہور: پی ایس ایل سیزن 5 کا آغاز ہوتے ہی تیاریوں کاسلسلہ شروع ہو گیا  ، ڈرافٹ کا عمل نیشنل اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔

پی ایس ایل سیزن 5 کی تقریب جمعے کے روز منعقد کی گئی ہے ڈرافٹ کی تقریب جمعے کے روز  نیشنل اکیڈمی لاہور میں ہوگی ۔ تمام 6 فرنچائز ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیو ں کا انتخاب کریں گی ، اس بار گزشتہ ٹیم کے برعکس نئے چہروں کی آمد متوقع ہے جن میں ڈیل اسٹین ، معین علی ، عادل راشد ، ہاشم آملا ، جیسن روئے ، راشد خان ، محمد نبی ، کولن منرو ، اور انجیلو میتھیوز اور کئی نامور کرکٹر اپنی دستیابی ظاہر کر چکے ہیں ۔

اس سے پہلے یکم دسمبر ہر فرنچائز نے ریٹینشن اور ٹرانسفر ونڈو بند ہونے تک پچھلے اسکواڈ میں شامل 8 کھلاڑیوں کو رکھنے کا فیصلہ کر لیا تھا ، اب ہر ٹیم 16 یا 18 کھلاڑیوں کی ٹیم پر مشتمل اسکواڈ کو تشکیل دے گی ۔ ان میں 2 سپلیمینٹری ، 3 ڈائمنڈ ، 3 گولڈ، 5 سلور، اور 2 ایمرجنگ کھلاڑی شامل ہو ں گے۔

پی ایس ایل کے اصول کے مطابق پہلی 9 باریوں میں 3 غیر ملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہے ، تاہم 16 رکنی اسکواڈ میں 11مقامی اور 5 غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب لازمی ہے جبکہ فائنل میں اسکواڈ کو 2 آرڈرز سے ترتیب دی جاسکتی ہے جس میں 12 مقامی کھلاڑی اور 6 غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے  یا 13 مقامی کھلاڑی اور5 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہو ں گے۔

ہر فرنچائز  کو اختیار ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ایک کھلاڑی کو ایمبیسڈر اور ایک کھلاڑ ی کو مینٹور مقرر کر سکتی ہے ، ان کیٹگیریز میں ریٹنشن کے دوران تنزلی آئی ہے ۔ باریوں کے لحاظ سے پک اینڈ ڈراپ کے مطابق دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پہلی ، لاہور قلندز کی دوسری ، ملتان سلطانز کی تیسری ، 2 مرتبہ چیمپئن کپ حاصل کرنے والے اسلام آباد یو نایئڈڈ کی چوتھی باری جبکہ کراچی کنگز اور پشارو زلمی کی پانچویں اور چھٹی باری ہے ۔

یہاں پر یہ بات واضح رہے کہ یکم دسمبر تک  ملتا ن سلطانز کی سلیکشن ٹیم میں محمد عرفان ( پلانٹیم ) ،  شاہد آفریدی ( ڈائمنڈ ، پلیئر مینٹور ) ، جیمز وینس ( گولڈ ، برانڈ ایمبسڈر ) ، جنید خان ( گولڈ) ، شان مسعود (سلور) ، علی شفیق ( سلور) میں شامل ہیں جبکہ ریلیز ہونے والوں میں شعیب ملک ، نعمان علی ، محمد عباس ، محمد عرفان خان ، عمر صدیق ، محمد جنید،شکیل انصر  ، حماد اعظم ، لوری ایوانز ، ڈین کرسٹن ، ٹام مورس ، کرس گرین ، جانس چارلس ، نکولس پوران ، جوئے ڈینلے ، او ر قیس احمد کے نام شامل ہیں۔جبکہ اسٹیون اسمیتھ اور آندرے رسل دستیاب نہیں ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد (پلانٹیم)، محمد نواز (پلانٹیم) ، شین واٹسن ( ڈائمنڈ، پلیئرمینٹور)،  احمد شہزاد ( ڈائمنڈ ) ، عمر اکمل ( گولڈ ، برانڈایمبسڈر ) ، محمد حسنین ( گولڈ) ، نسیم شاہ (سلور) ، اور احسان علی کو برقرار رکھتے ہوئے سہیل تنویر ، انورعلی ،سعود شکیل ، محمد اصغر ،دانش عزیز،  غلام مدثر ، محمد اعظم خان ،جلات خان ، محمد عرفان جونیئر ، ڈیون براوو، فواد احمد ، ریلے روسو،ڈیوئن اسمتھ، ہیری گرنی ،میکس ویلر کو ریلیز کر دیا گیا۔

کراچی کنگز نے بابر اعظم (پلانٹیم)، محمد عامر(پلانٹیم)،عماد وسیم (ڈائمنڈ، برانڈایمبیسڈر)،افتخار احمد (ڈائمنڈ)،  عامر یامین (گولڈ)،جبکہ عمر خان (ایمرجنگ)کو بر قرار رکھتے ہوئے عثمان شنواری ، محمد رضوان، اویس ضیا ، سہیل خان ، علی عمران ، ابراراحمد ، جاہد علی ، کولن منرو، کولن انگرام ، سکندر رضا ، روی بوپارہ  اور ایرون سمرز کو ریلیز کر دیا گیا۔

اسلام آباد یونایئیٹڈ نے شاداب خان (پلانٹیم) ، فہیم اشرف ( ڈائمنڈ، برانڈایمبیسڈر) ، آصف علی (ڈائمنڈ )  ، لوک روکی ( گولڈ مینٹور ) ، حسین طلعت (گولڈ)، عماد بٹ(سلور)،      رضوان حسین (سلور)، اور موسی خان (سلور)کو برقراررکھتے ہوئےمحمد سمیع ، رمان ریئس ، وقاص مقصود ، ظفر گوہر ، صاحبزادہ فرحان، اور دیگر کو ریلیزکر دیا۔

لاہور قلندز نے فخر زمان ( پلانٹیم ) ، محمد حفیظ(پلانٹیم) ، ڈیوڈویزے ( ڈائمنڈ) ، شاہین شاہ آفریدی ( ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، عثمان شنواری ( ڈائمنڈ، کراچی سے ٹرانسفر)، سہیل اختر ( گولڈ) ، حارث رؤف (گولڈ)، اور سلمان بٹ (سلور) کو برقرار رکھتے ہوئے یاسر شاہ ، راحت علی ، آغا سلمان ، حسان خان ، حارث سہیل ، اور دیگر کو ریلیز کر دیاگیا ۔

جمعے کو اسکواڈ کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔

Check Also

Squash Tournamet starts in Islamabad

اسلام آباد میں کھیل کے میلے سج گئے

لاہور : اسلام آباد میں اتوار کو عالمی سکواش میلہ سجنے کی تیاری مکمل ،مردوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے