اتوار , جنوری , 19 , 2020

محبت بہت مشکل کام ہے نیلم منیر نے راز سے پردہ اٹھا دیا

Neelum Munir reveals about her love life

کراچی: پاکستانی اداکارہ و ماڈل نیلم منیرکا  ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ اپنے کام سے کام رکھنے والی لڑکی ہیں کبھی کسی کے معاملےمیں دلچسپی نہیں لیتی ہیں۔

ڈرامہ سیریل ” دل موم کا دیا ،” دل نواز "، اور ” میرے مہرباں "سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نیلم منیر کا ایک شو میں انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ شو بزنس میں آنے کے بعد زندگی بہت مصروف ہو گئی ہے اور ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اپنے کام پہ دھیان دیتی ہوں کوئی میرے بارے میں کیا سوچتا ہے او ر کیا رائے دیتا ہے کبھی اس طرف توجہ نہیں دی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی منصوبہ  بندی نہیں کی ہے اگر مجھے کسی وجہ سے اس انڈسٹری کو خیر آباد بھی کہنا پڑا توکوئی مضحکہ نہیں ہے ۔

مز ید بات کرتے ہوئے بتایا کہ نویں جماعت میں انہوں نے پہلا کمرشل کیا تھا ۔والد کے انتقال کے بعد ان کی والدہ نے ان کی اور ان کے بہن بھائیوں کی پرورش کی ہے ۔ وہ اپنی والدہ کو اپنا رول ماڈل سمجھتی ہے ۔

فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ تر کامیڈ ی فلمز کر نا پسند کرتی ہیں۔ اداکارہ سے شادی اور محبت کے بارے میں سوال کیا تو ان کا جواب تھا کہ محبت بہت مشکل چیز ہے جو مجھ سے نہیں ہوتی ہے جو بھی مجھ سے محبت کرے گا اس کو میرے تک جانا ہو گا اور یہ بہت مشکل کام ہے ۔

اختتام میں ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے سارے معاملات اللہ کی ذات پر چھوڑتی ہوں ۔ مجھے اللہ نے وہاں پہنچادیا ہے جس کا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا ۔ غصہ بہت کم آتا ہے جبکہ دوسروں کی مدد کرنا مجھے اچھا لگتا ہے ۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ نیلم منیر نے اپنے کیریئر کا آغاز ہم نیٹ ورک کے ہٹ ڈرامے "قیدتنہائی ” سے کیاتھا۔

Check Also

Priyanka Chopra takes U-Turn

پریانکا چوپڑا نے لیا یو ٹرن ، جنگ کی بجائے امن کی بین بجانے لگی

لاس اینجلس :  بالی وڈ کی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر پریانکا چوپڑا نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے