جمعہ , اگست , 14 , 2020

مریم نواز بیرون ملک جانے کے لیے بےتاب، درخواست جمع کروا دی

Maryam Nawaz

لاہور: مریم نواز نے ہا ئی کورٹ میں ای سی ایل سے نام نکالنے او ر باہر جانے کی درخواست دےدی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مر یم نواز نے لا ہو ر ہا ئی کورٹ میں اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست دائر کر دی ہے ،یہ درخواست ایڈووکیٹ امجد پرویز کی وساطت سے  دائر کی گئی ہے ۔ درخواست میں فریق حکومت، چیئر مین نیب ، ڈی جی آئی ایف اے اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور دیگر کو بنایا گیا ہے ۔

مریم نواز نے درخواست میں موقف رکھا ہے کہ وہ مسلسل عدالتوں میں پیشی دے رہی ہیں ، العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے باوجود بیرون ملک سے والد کے ساتھ واپس آئی ۔ ای سی ایل میں نام کسی بھی نوٹس کے بغیر ڈالا گیا ہے  ، 20 اگست 2018 میں جاری کیا گیا میمورنڈم غیر قانونی ہے ۔

درخواست میں مریم نواز نے کہا ہے کہ والد کی بیماری کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوں اس لیے باہر جانا چاہتی ہوں ۔ میرے والد بیماری میں مجھ پہ ہی انحصار کرتے ہیں ، تاہم درخواست کے حتمی فیصلے تک باہر جانے کی اجازت دی جائے۔

درخواست کی سماعت 9 دسمبر کو 2 رکنی بینچ جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں ہو گا۔

Check Also

PM condemns newphew's involvement in PIC's attack

وزیر اعظم کی اپنے بھانجے کی لاہو ر ہسپتال حملے میں شامل ہونے پر شدید مذمت

اسلام آباد : معاون خصوصی وزیر اطلاعات فردوس عاشق کامیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے