اتوار , جنوری , 19 , 2020

عراق میں کشیدگی مسلح شخص کی جانب سے حکومت مظاہرین پر فائرنگ ، 20 افراد ہلاک ، 60 زخمی

Iraq Protest Firing

بغداد: عراق میں حکومت کے خلاف مظاہرین پر مسلح افرادکی جانب سے فائرنگ ،جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 60 افراد زخمی ہوئے۔

بین الا قوامی خبر کے مطابق عراق کے دارلحکومت بغداد میں خلیانی اسکوائر پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے  چنانچہ مظاہرے کے دوران ہی ایک مسلح شخص نے اچانک مظاہرین پر فائرنگ شروع کر دی ۔فائرنگ کے باعث مظاہرین میں ہلچل مچ گئی اور مظاہرین اپنی جانیں بچانے کےلیے تحریر اسکوائر کی جانب دوڑے۔

اسی حوالے سے ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ہلا ک ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 60 ہے ۔اطلاع کے مطابق زیادہ تر افراد گولیا ں لگنے اور بھگدڑ مچنے کی وجہ سے کچلےگئے ہیں۔

اس واقعے سے دو روز قبل چاقو برادران کے ممبر نے تحریر اسکوائر پر مظاہرین پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔حملہ آور کی شناخت نہ ہو سکی تاہم یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دونوں حملے حکومت اور فوج کی جانب سے ہوئے ہیں اور کوئی گروپ ذمہ داری قبول نہیں کر رہا ہے۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ تین ماہ سےحکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 500 افراد ہلاک اور 1500 سے زائد لوگ زخمی ہوئےہیں۔ آیت اللہ سیستانی کی جانب سے نئی حکومت سازی کا اعلان ہوا جس کے بعد عراقی وزیر اعظم عبدالمہدی نے استعفی دیا جس کو پارلیمنٹ نے قبول کر لیا ۔

Check Also

US Navy officer injures fellow soldiers

امریکی نیوی اہلکار کی پرل ہاربر پر فائرنگ 2 افراد زخمی، بھارتی آرمی چیف محفوظ

ہونولولو: امریکہ کی مشہور ریاست ہوائی میں ایک واقع پیش آیا جس میں بحر ی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے