جمعہ , اگست , 14 , 2020

وکلا کا ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان، ساتھی وکیلوں کی رہائی کا مطالبہ

Lawyers go on strike

کراچی: آل پاکستان بار ایسوسی ایشنز کا جمعہ کے روز عدالتوں کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان، گرفتار ساتھی وکلا کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

بدھ کے روز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے میں ملوث وکلا کو گرفتار کیا جانے پر ساتھی وکیلوں کی طرف سے احتجاج کے طور پر عدالتوں کا بائیکاٹ کرنے کی کال دی گئ ہے۔

سندھ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری ہونے والی نوٹیفیکیشن میں بدھ کے واقع کی بھرپور مذاہمت کی گئ ہے۔ نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ بار ایسوسی ایشن کو نہایت افسوس ہے کہ معاشرے کے دو مہذب طبقات شہر میں بدامنی کا باعث بنے۔ مزید براں وکلا کی گرفتاریوں پر نامنظوری کا اظہار کیا گیا ہے۔

Sindh Bar Council Notification

سندھ بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام گرفتار وکلا کو فوری باعزت طور پر رہا کیا جائے اور ان سے عزت و احترام کا رویا اختیار کیا جائے۔

Check Also

PM Imran requests court

وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ موخر

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی عدالت سےبریت  درخواست پر پی ٹی وی اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے