اتوار , جنوری , 19 , 2020

میشا شفیع کی کئی بار معافی مانگنے کی کوشش، علی ظفر

Ali Zafar reveals secrets about Meesha Shafi

لا ہور : معروف گلوکارو اداکار علی ظفر کا جنسی ہراساں کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میشا شفیع کی طرف سے مجھ سے نجی طور پر معافی مانگنے کی پیشکش کی گئی ہے ۔

اینڈیپنڈنٹ اردو کو علی ظفر نے انٹر ویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں کئی بار میشا شفیع کی طرف سے پیغامات موصول ہوئے ہیں جس میں میشا شفیع نے کہا کہ وہ پاکستان کے کسی مشہور پلیٹ فارم پہ نہیں بلکہ نجی طور پر معافی مانگنا چاہتی ہیں ۔جس کے جواب میں علی ظفر نے میشا شفیع کو کہا جہاں آپ نے بات کا آغاز کیا تھا ، اختتام بھی وہیں ہونا چاہیے ۔

علی ظفر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بالاخر جیت سچ کی ہوتی ہے ، چاہے اس میں وقت لگے مگر جھوٹ کی ہار ہو جاتی ہے ۔جب میں نے میشا شفیع پہ کیس کیا تو انھوں نے مجھ پر جوابی کیس کیامگر قسمت  نے میرا ساتھ دیا ، میشا شفیع کے تمام کیس خارج ہو گئے اور میں کیس جیت گیا۔

علی ظفر نے کہا میشا شفیع کے جنسی ہراساں کیس کی وجہ سے میرے بہت سے معاہدے ختم ہو گئے ۔ علی ظفر نے جب میشا شفیع کے خلاف کیس کیا تو انہوں نے 100 کروڑ ہرجانےکا دعوی دائر کیا تھا ۔کیس کی وجہ سے علی ظفر کی فلم ” طیفا ان ٹربل ”  کے خلاف مہم چلا ئی گئی ۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ فلم ” طیفا ان ٹربل ” بہت بڑے بجٹ کی فلم تھی میں نے جو کچھ کمایا اپنی فلم پر لگا دیا اور اس کیس کے باعث اس فلم کے  بہت سے سپانسرز پیچھے ہٹ گئےتھے۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ بہت سی ملٹی نیشنل کمپنیز نے اپنے منصوبے منسوخ کر دیے۔

انڈیپینڈ نٹ اردو سے قبل علی ظفر نے احسن خان کے انٹرویو میں کہا تھا کہ چونکہ آجکل کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے اس لیے آج کے فرد کو اپنے حقوق سے آگاہی حاصل نہیں ہے ۔ میشا شفیع کی ایک ٹوئٹ نے میری زندگی بدل دی جس سے نہ صرف مجھے مالی نقصان ہوا بلکہ جذباتی طور پر بھی بہت نقصان ہوا ہے ۔

میشا شفیع نے گزشتہ سال علی ظفر پر جنسی ہراساں ہونے کا کیس کیا اور کہا کہ علی ظفر نے مجھے کئی بار جنسی ہراساں کر نے کی کوشش کی ہے ۔ اس کیس کی سماعت سیشن کورٹ میں ہے جبکہ اس کی گلی پیشی 20 دسمبر کو ہے ۔

Check Also

Priyanka Chopra takes U-Turn

پریانکا چوپڑا نے لیا یو ٹرن ، جنگ کی بجائے امن کی بین بجانے لگی

لاس اینجلس :  بالی وڈ کی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر پریانکا چوپڑا نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے