ہفتہ , مئی , 30 , 2020

چیئر مین پی سی بی کی قوم کے لیے ایک پیغام

Ehsan Mani advices the Nation 

سربراہ پی سی بی احسان مانی نے پاکستان کی سب سے بڑی کرکٹ ویب سائٹ کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی کے خلاف مایوس کن پر فارمنس پر پوری عوام کی طرح مجھے بھی دکھ ہے۔

ہمیں یہ حقیقت تسلیم کرنی ہے کہ ہمارے کھلاڑی باؤنسی پچز پر کھیلنے کے عادی نہیں ہیں ۔ہم اپنی پچز کو ٹھیک کر رہے ہیں تاکہ ہمارے کھلاڑی بہتر کھیل سکیں ۔ ہمیں وقت دینا چاہیے ، چیزیں ایک سال تک ما نیٹر کر یں گے ، تاکہ ہمارے کھلاڑی جب کسی اور ملک میں جا کر کھیلں تو نا کا می کا سامنا نہ کریں ،اتنی جلدی امیدیں نہیں باندھنی چاہیے۔

انھوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ سری لنکا ٹیم کے آنے سے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا دروازہ کھلا ہے ۔ بنگلہ دیش ٹیم جنوری میں دورہ کر ے گی  جس کے بعد آئرلینڈ ، جنوبی آفریقہ ، نیوزی لینڈ، اور آسٹریلیا کو بھی یہاں آ کر کھیلنے کے لیے قائل کرنا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کرکٹ کو بھی سیاست کا رنگ دے کر بہت غلط کیا ہے ، ہم ان کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں مگر ہم ان کی منت نہیں کر سکتے نہ ہی کر یں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سپر لیگ کے تمام میچز ملک بھر میں ہونے سے مثبت اثر پڑا ہے  جس کے باعث ہمارا امیج دنیا بھر میں اچھا ہوا ہے اور کھیل کو بھی فروغ ملا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں ون مین شو نہیں ہے ۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ چیزیں بہتر ہونا شروع ہو گئی ہیں  ، تمام مشاورت کرکٹ بورڈ کی بہتر ی کے لیے ہوتے ہیں ۔انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ میں ہمارا عمل دخل نہیں تھا مگر اب ہمارے لوگ 5 مختلف کمیٹیوں میں کام کر رہے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ ہم پہ اعتماد کر رہے ہیں ۔

Check Also

Squash Tournamet starts in Islamabad

اسلام آباد میں کھیل کے میلے سج گئے

لاہور : اسلام آباد میں اتوار کو عالمی سکواش میلہ سجنے کی تیاری مکمل ،مردوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے