ہفتہ , مئی , 30 , 2020

فکسڈ ٹیکس اسکیم ، شناختی کارڈ کی پابندی عائد

New tax policy announced

اسلام آباد :سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے اجلاس ہو ا جس میں ایف بی آر کے چیئر مین شبر زیدی نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس سکیم تیار کی گئی ہے ، 10 کروڑ روپے ٹرن اوور پر 0اعشاریہ پانچ فیصد ٹیکس لگے گا۔30 جنوری کے بعد خلاف ورزی کرنے والے پر کاروائی کی جائے گی ، جبکہ 50 ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط لازمی ہے۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں شبر زیدی کا کہنا تھا کہ رواں سال پہلے پانچ ماہ میں ریونیوشارٹ فال میں لگ بھگ دو ارب روپے لگے، ملکی برآمدات میں 4 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ، ٹیکس سلیکشن کا ہدف درآمدات میں کمی ہونے کی وجہ سے پورا نہ ہو سکا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محصولات گزشتہ سال میں17 فیصد اضافہ ہوا ہے  ، جبکہ 1618 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔

 

Check Also

Gold prices rise, again

مہنگائی کے ساتھ ساتھ، سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ

کراچی: پیر کے روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 100 روپے جبکہ 10 گرام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے