جمعہ , اگست , 14 , 2020

نعمان اعجاز اداکاری کی درسگاہ قرار

Noman Ijaz declared school of acting

کراچی: اداکار بلال عباس خان  سینئر اداکا رنعمان اعجاز سے متاثر ہوئے ، انسٹاگرام پر تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے تعریفی القابات کہے۔

پاکستان کے مشہور سینئر اداکار ایک بار پھر سے نئے اداکاروں کے لیے  مشعل راہ ثابت ہو گئے ۔ اداکار بلال عباس خان نے اپنے انسٹا گرام پر نعمان اعجاز کے ساتھ ایک تصویر اپلوڈ کی جس پر انہوں نے لکھا کہ ” ڈرامہ رنگریزہ کی شوٹنگ کے دوران نعمان اعجاز صاحب واحد شخص تھے جنہوں نے مجھے ڈائیلاگ بولنے کے ساتھ بتایاکہ کس طرح صحیح چہرے کے تاثرات دینے ہیں  اور بہت کچھ کہا جو میرے سر کے اوپر سے گزر گیا”۔

بلال خان نے کہا کہ میں نعمان اعجاز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ میری طرح بہت سے لوگوں کے لیے مشعل راہ بنے اور ایک درسگاہ  ہیں جو آپ کو دیکھتے ہیں اور خود کو بہتر بنا تے ہیں۔

Check Also

Priyanka Chopra takes U-Turn

پریانکا چوپڑا نے لیا یو ٹرن ، جنگ کی بجائے امن کی بین بجانے لگی

لاس اینجلس :  بالی وڈ کی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر پریانکا چوپڑا نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے