اتوار , جنوری , 19 , 2020

وزیر اعظم کی اپنے بھانجے کی لاہو ر ہسپتال حملے میں شامل ہونے پر شدید مذمت

PM condemns newphew's involvement in PIC's attack

اسلام آباد : معاون خصوصی وزیر اطلاعات فردوس عاشق کامیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے بھانجے بھی دل کے ہسپتال کے حملے میں شامل تھے جس کی انھوں نے شدید مذمت کی ہے ۔

فردوس عاشق کا اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی صدارت میں تحریک انصاف کا اجلاس ہو ا جس میں وزیر اعظم نے ملک کی معاشی اورسیاسی صورتحال کا جائزہ لیا ، کور کمیٹی کو وزیر اعظم نے معیشیت کے مثبت ہونے کی آگاہی دی اور اجلاس میں ملکی اور غیر ملکی صورتحال کے ساتھ ساتھ مہنگائی کو بھی قابو کر نے پہ غور کیا گیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کالے کوٹ پہنےچند مٹھی بھر عناصر نے قانون کو اپنے پاؤں تلے روند دیا ہے ، دونو ں طبقات کا ٹکراؤ معاشی نظام میں حوصلہ افزا نہیں ہے ۔ کور کمیٹی نے دل کے ہسپتال میں دل کے مر یضوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ان حملہ آوروں میں وزیر اعظم کا اپنا بھانجا بھی شامل تھا جس کی وزیر اعظم نے شدید مذمت کی ہے ۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں صوبائی حکومتوں کی طرف سے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی ہے ۔ کور کمیٹی نے حکومتی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آجکل بیمار قیدی ضمانت لے کر ہسپتال جانے کی بجائے گھر چلے جاتے ہیں یہ کیسے مریض ہیں جن کو گھر میں سے آرام آتا ہے ؟ جیل سے نکل کر وکٹری بنانے والوں کے لیے ہم دعاگو ہیں ، ہم احتساب کے عمل سے ایک اینچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Check Also

Imran Khan speaks

قومی ترقی کے لیے علاقائی تعاون ضروری ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے پاکستان قومی ، خطے اور انفرادی ترقی کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے