جمعہ , اگست , 14 , 2020

آوڈیشن میں کئی بار ریجیکٹ ہوئی ہوں ، سجل علی

Sajal Aly opens up about rejections

دبئی : معروف اداکارو ماڈل سجل علی کو کئی بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑ ا ہے۔

ڈرامہ ” رنگریزہ” اور ” میرے قاتل میرے دلدار ” سے شہرت حاصل کرنے والی سجل علی پاکستان کی مشہور اور معروف اداکارہ ہیں ۔ گلف نیوز کے مطابق اس وقت سب سے زیا دہ معاوضہ سجل علی حاصل کر رہی ہیں ۔ سجل علی کے مداح نہ صرف پاکستان اور ہندوستان میں ہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں ۔

آج کل  سجل علی ہم ٹی وی کے ڈرامہ ” یہ دل میرا ” اور جیو ٹی وی کے ڈرامہ ” الف ” میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس کو شائقین بے حد سراح رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر سجل علی کے فالوورز 4ملین ہیں ۔

ایک وقت میں سجل علی ایک مال میں برانڈ کی تشہیر کا کام کر رہی تھیں تاکہ وہ اپنے گھر والوں کی مالی مدد کر سکیں ۔ اس دوران سجل علی میڈیا میں آنے کی بھی کوشش کر رہی تھیں ۔سجل علی نے اس کام میں بہت محنت سے  مقام حاصل کیا ہے ۔

انھوں نے بالی وڈ میں سری دیوی کے ساتھ فلم ” مام ” میں بھی کا م کیا ہے۔ سجل علی نے بتایا کہ ان کی تیز آواز کی وجہ سے کئی بار ان کو ریجیکٹ کیا گیا ہے ۔وہ اداکاری کے علاوہ اچھی ڈانسر بھی ہے ۔ سجل علی کے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان ، شان شاہد ، عمران عباس ، اور ثانیہ سعید ہیں ، اور کھانے میں ان کو پیزا پسند ہے ۔

Check Also

Priyanka Chopra takes U-Turn

پریانکا چوپڑا نے لیا یو ٹرن ، جنگ کی بجائے امن کی بین بجانے لگی

لاس اینجلس :  بالی وڈ کی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر پریانکا چوپڑا نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے