ہفتہ , مئی , 30 , 2020

پریانکا چوپڑا نے لیا یو ٹرن ، جنگ کی بجائے امن کی بین بجانے لگی

Priyanka Chopra takes U-Turn

لاس اینجلس :  بالی وڈ کی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر پریانکا چوپڑا نے پلوامہ حملے کی وجہ سے جنگ کی حمایت کرتے ہوئے کچھ ہی عرصے میں اپنا بیان بدل لیا۔

سال 2019 کے آغاز میں فروری کے مہینے میں پاکستان اور بھارت کی جانب سے شدید کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ یہ کشیدگی بھارت میں پلوامہ حملے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ بھارت نے براہ راست یہ الزام پاکستا ن کو دیا تھا ۔

بھارت میں عام عوام اور سیاست دانوں کی طرح بھارتی اداکاروں نےبھی  اس حملے کی شدید مخالفت کرتے ہوئےجنگ کی حمایت کی تھی ، جن میں اجے دیوگن ، رانی مکھرجی سمیت پریانکا چوپڑا شامل تھیں۔ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان کی شدید مخالفت کی اور جنگ کی بھی حمایت کی تھی۔

پاکستان پر شدید تنقید اور جنگ کی حمایت کے بعد وہ شدید تنقید کا نشانہ بنیں جس کے بعد ان کا کوئی بیان سامنے نہ آیا۔

حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ "یہ موقع ایسا نہیں ہے کہ اس پہ بات کی جائے ،دونوں ممالک میں جو بھی ہوا غلط ہوا "۔ انھوں نے مزیدکہا کہ ” میں اقوام متحدہ کی سفیر برائے امن کئی سالوں سے ہوں اور میں نے اس پر بہت کام کیا ہے اس کی وجہ سے میں نہ تو کبھی بھی جنگ کی حامی تھی نہ ہو ںگی اور یہ بات مجھے بار بار دہرانے کی ضرورت نہیں ہے”۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پاکستان میں بھی دوست ہیں ۔ انھوں نے کہا بحیثیت بھارتی وہ اس بات کا حق رکھتی ہیں کہ وہ بھارت کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کریں مگر ان کی پوری کوشش رہی ہے کہ وہ دوسروں کی مدد کریں ۔یہاں پہ یہ بات واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کی تھی  جس میں انھوں نے کہا کہ وہ امن کی نہیں بلکہ جنگ کی حامی ہیں ۔

Check Also

Sajal Aly opens up about rejections

آوڈیشن میں کئی بار ریجیکٹ ہوئی ہوں ، سجل علی

دبئی : معروف اداکارو ماڈل سجل علی کو کئی بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے