ہفتہ , مئی , 30 , 2020

اسلام آباد میں کھیل کے میلے سج گئے

Squash Tournamet starts in Islamabad

لاہور : اسلام آباد میں اتوار کو عالمی سکواش میلہ سجنے کی تیاری مکمل ،مردوں کے ساتھ ، ساتھ غیر ملکی خواتین بھی کھیل میں بھرپور حصہ لیں گی۔

اسلام آباد کے مصحف علی میر اسپورٹس کمپلیکس میں 5 روزہ اسکواش میلے منعقد ہو رہے ہیں ۔عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن پر موجود مصر کے ابراہیم یو سف ٹاپ سیڈ ہوں گے ۔ پاکستان کو اس بار طیب اسلم اور فرحان محبوب سے بہت امیدیں وابستہ ہیں جبکہ 20 سے زائد نوجوان اس ایونٹ کا حصہ ہیں ۔ یہ ٹورنامنٹ 19 دسمبر کو خواتین کے مدمقابل ہوگا ۔

12 ہزار ڈالر کے اس ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ کی ونگ ٹونگ ٹاپ سیڈ ہیں جبکہ ان کے ساتھ امریکا ،مصر ،سپین ،ملائیشیااو ر سوئٹزر لینڈ کی کھلاڑی بھی مین راؤنڈ میں شامل ہیں ۔پاکستان کی جانب سے آمنہ ریاض کھیل میں شرکت کریں گی۔ پاکستان کی جانب سے یوسف ابراہیم ، مذین گامال ، محمد السر بینی ، خالد لبیب  شامل ہیں جبکہ مصر کی جانب سے احمد الہوسنی ، محمدالسراج (اردن)، کیر تیس ملک (انگلینڈ)، ڈیرن راہیل پر گاسن ، اونگ سائی ہونگ (ملائیشیا ) ، عقیل رحمان (آسٹریا)، ٹینگ مینگ ہونگ ، تسز کینلے (ہانگ کانگ )، ریسوریز (پرتگال)، اور ییانکے (جرمنی ) شامل ہیں۔

یہاں پر یہ بات واضح رہے کہ پاکستان کے اسرار احمد ، عاصم خان ، فرحان محبوب ، فرحان زمان ، عماد فرید، طیب اسلم ، اور نورزمان شامل ہیں ۔پاکستان ویمنز ایونٹ میں ماریہ حسین ، روشنا محبوب ، فرح مومن ، نمرہ عقیل ، مقدس اشرف ، صائمہ شوکت ، کومل خان ، زینب خان ، فائقہ ظفر ، انعم مصطفی عزیز ، نورینہ شمس ، عیسا عمران ، آمنہ فیاض ، مدینہ ظفر ، اور نورالہدی غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلے میں شامل ہیں ۔آصف خان پاکستان کی ریفری رہنمائی کریں گے ۔

پاکستان کی سکوائش فیڈریشن نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو یقین دلوایا ہے کہ ان کو ٹورنامنٹ میں رینکنگ بہتر کرنے کا موقع ملے گا اور سینیر کھلاڑیوں سے ان کو سیکھنے کا موقع بھی ملے گا ۔

ساؤتھ ایشینز گیمز کے گولڈ میڈلسٹ طیب اسلم او ر فرحان محبوب کا کہنا ہے کہ نیپال میں بہترین پر فارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ایونٹ کی تیاری کا بھی زبردست موقع ملا ہے ، ہم کوشش کریں گے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے خلاف بہترین کھیل پیش کر کے پاکستان کا نام روشن کریں ۔

Check Also

Ehsan Mani advices the Nation

چیئر مین پی سی بی کی قوم کے لیے ایک پیغام

  سربراہ پی سی بی احسان مانی نے پاکستان کی سب سے بڑی کرکٹ ویب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے